پاکستان کو بھارت سے ایک اور ورلڈکپ میچ ہارتے دیکھنا بہت تکلیف دہ تجربہ تھا ، سعید اجمل، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قومی ٹیم کے لئے دستیاب ہوں ، آف اسپنر

منگل 17 فروری 2015 08:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے ایک اور ورلڈکپ میچ ہارتے دیکھنا بہت تکلیف دہ تجربہ تھا ۔ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قومی ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے نئے ایکشن کے ساتھ بھی موثر ثابت ہوں گے۔ لیکن ورلڈکپ میں جانا ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ٹیم انتظامیہ کی بہت بڑی غلطی ہے۔ آوٴٹ آف فارم ناصر جمیشد کو بھیج کر ہم نے کیا حاصل کیاہے۔ جو اہم ترین میچ میں کھیل بھی نہیں سکا۔

متعلقہ عنوان :