لاہور،پولیس لائنز کے قریب خود کش دھماکہ،5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،بم دھماکہ خود کش تھا،دہشت گرد کا دھڑاور سر مل گیا،اصل ہدف پولیس لائنزتھا،دھماکے سے11 گاڑیاں اور30 سے زائد موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا،ڈسی او ،سی پی اولاہور،بم ڈسپوزل سکواڈ نے تلاشی کے بعد ہسپتال کو کلیئر قرار دیدیا،وزیر اعظم نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت
بدھ 18 فروری 2015 09:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء)لاہور کے علاقے پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ کے قریب خود کش دھماکہ سے 5افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں5 افراد کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،لاہورکے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزپولیس لائنز کے علاقے قلعہ گجر سنگھ کے باہر خود کش دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ درجنوں موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ،دھماکے کے بعد علاقے میں کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔ ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،شہریوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت میو اور گنگا رام ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیااور جائے وقوعہ پر خاردار تاریں لگا کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
ہسپتال انتظامیہ نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے ،جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔واقعہ کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس لائنز کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈی سی او اور سی پی او لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائنز دھماکہ ایک خود کش دھماکہ تھا ، جائے وقوعہ سے دہشت گرد کا سر اور دھڑ مل گیا ہے جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں اور تحقیقات کیلئے فرانزک رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر د یا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کا اصل ہدف پولیس لائن تھا لیکن سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے خود کش حملہ آور پولیس لائن داخل نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 11 گاڑیوں اور 30 سے زائد موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ادھر واقعہ کے بعد میو ہسپتال کے بچہ وارڈ میں بم کی اطلاع پر ہسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے بچہ وارڈ کو فوری طور پر خالی کرا لیا اور بم سکواڈ فوری طور پر ہسپتال طلب کرلیاہے ،بم سکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر میو ہسپتال پہنچ گئیں اور تلاشی لینے کے بعد ہسپتال کو کلیئر قرار دے دیا۔صدرمملکت ممنون حسین اوروزیر اعظم نواز شریف نے پولیس لائنز بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وزیر اعظم نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو معاشرے سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے لاہو ر پولیس لائنز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پولیس لائن خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے اور زخمیوں کے لئے امداد کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور پولیس لائن کے قریب دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے میاں شہباز شریف نے امداد کا اعلان کیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 75 ہزار فی کس دییئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر زخمیوں کی طبی امداد میں کوتاہی نہ برتیں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔لاہورپولیس لائنزخودکش حملے میں شہیدہونے والے سب انسپکٹرمحمدیوسف کی نمازجنازہ پولیس لائنزمیں اداکی گئی ،کورکمانڈرلاہورپولیس افسران ،اہلکاروں اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔منگل کے روزلاہورمیں تھانہ قلعہ گجرسنگھ کے باہرخودکش دھماکے میں شہیدہونے والے سب انسپکٹرمحمدیوسف کی نمازجنازہ پولیس لائنزلاہورمیں اداکی گئی ۔نمازجنازہ میں کورکمانڈرلاہورپولیس کے اعلیٰ افسران ،اہلکارشہیدکے لواحقین ،رشتہ داراوربڑی تعدادمیں شہریوں نے شرکت کیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 18 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
قومی کرکٹ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے سینئرکھلاڑیوں کی تلخ کلامی ،گرانٹ لیوڈن کی شکایت کے بعدچیئرمین نے صلح صفائی کرادی
-
گرین شرٹس کے کرائسٹ چرچ میں ڈیرے،کھلاڑیوں کی بھرپورپریکٹس،اگلے میچزمیں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم،ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کی خراب کارکردگی ٹیم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے،آؤٹ آف فارم یونس ... مزید
-
ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
پولیس کو سپیکر اتارنے کے کام پر لگاکر دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی،ڈاکٹرطاہر القادری،پیشگی اطلاع کے باوجود دہشتگرد ی کی کارروائی نہ روک سکنا حکومت کی نا اہلی ہے،لاہور دہشت گردی کی مذمت،صوبہ ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ، ڈی ایچ اے راولپنڈی کے اعلی افسر کے توہین عدالت کیس ذاتی طور پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری ، ڈی ایچ اے کے افسران قانون سے بالاتر نہیں جو عدالت کے سامنے پیش نہیں ... مزید
-
پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی، 3شرپسند ہلاک ،لورالائی پولیس نے 14افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے
-
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں،ترجمان وزارت پٹرولیم
-
4کروڑ 74لاکھ موبائل سمز کی تصدیق کا عمل مکمل ، 56لاکھ غیر تصدیق شدہ سمز کو بند کر دیا گیا، 13کروڑ سے زائد سمز کی تصدیق کے عمل میں صارفین کمپنیوں کو 1ارب روپے سے زائد ادا کریں گے
-
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی چانچ پڑتال شروع کردی
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے لانگ مارچ کرنیوالے سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین اور متاثرین سے مذاکرات،حکومت سندھ ان کے تمام مطالبات ماننے کے لیے تیار ،ثرین نے لانگ مارچ ختم کرنے ... مزید
-
اسلام آباد ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم کے ملازم کی نامعلوم ملزمان نے زبان کاٹ دی
-
بلوچستان سے چند شرپسند عناصر اور دہشتگردی گروپ حساس مقامات اور ریلوے کو نشانہ بنانے کا منصوبے رکھتے ہیں،وزارت داخلہ
-
گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی تقرری پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ، پیشرو گورنرپیر کرم علی شاہ کا عہدے سے ہٹنے سے انکار، مستعفی نہیں ہوا اور نہ ہی وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹانے سے متعلق آگاہ نہیں کیا ‘ ... مزید
-
بونیر،پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ تحریک طالبان کا اہم کمانڈر بختی راج ہلاک
-
” ای او بی آئی کرپشن کیس“،سپریم کورٹ نے پانچ تخمینہ ساز کمپنیوں کو پندرہ روز میں تمام خریدی گئی جائیدادوں کی رپورٹ دینے کا حکم دے دیا ،غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کو خوردبرد کرنے کی اجازت نہیں ... مزید
-
ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے ایجنٹوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا فیصلہ، کارروائی کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عرصہ دراز سے تعینات شفقٹ انچارج سمیت 10 افسران ... مزید
-
گورنر پنجاب کی تقرری: حکومت سے جواب طلب ، فریقین کو نوٹس جاری ،حکومت کو مستقل گورنر کی تقرری کے احکامات جاری جبکہ اسپیکر کو ہٹایا جائے۔درخواست گذار کا موقف
-
پی ٹی اے نے3سے کم سموں کے لئے تصدیق کی تاریخ14اپریل تک بڑھا دی،3سے زائد سمیں رکھنے والے 26فروری تک تصدیق کراسکیں گے۔پی ٹی اے
-
افغانستان‘ پولیس اسٹیشن پر دو خود کش حملے‘ 18 سکیورٹی اہلکاروں سمیت بیس افراد ہلاک‘ متعدد زخمی
-
سری لنکا میں جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ موٴخر
-
نائیجیریا نے بوکو حرام اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیساتھ تعلق کے الزام میں 160 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا
-
امریکہ بدترین معاشی جھٹکوں کے تلاطم میں گھر گیا، اگست 2009ء میں بحران پر بحران کا سامنا کرنا پڑا،رپورٹ
-
مصر کے معزول صدر مرسی کیخلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ ، اخوان المسلمون کے مزید 198 رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بھی مقدم چلایا جائے گا
-
ہیٹی میں کرنٹ لگنے سے 18 افراد ہلاک
-
ایرانی وزیر خارجہ کو’ دوران مذاکرات مسکرانے، لہجہ نرم رکھنے کی ہدایت ، مذاکرات کے دوران چیختے کیوں ہیں، منطق کے ساتھ گفتگو کیا کریں ، آیت اللہ خامنہ ای
-
معروف چینی ایکٹرجیکی چن کے بیٹے نے معافی مانگ لی ،انہیں چرس استعمال کرنے کے جرم میں ساتھیوں سمیت چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی
-
چیپل ہل‘ ہکس پر تین مسلمانوں کے قتل کا جرم ثابت، پولیس کو ابھی تک یہ شواہد نہیں ملے کہ کریگ ہکس نے مذہبی منافرت کے تحت یہ قتل کئے
-
ملک میں تمام مذاہب کا احترام یقینی بنایا جائے‘ نریندر مودی، ملک میں ہر شخص کو اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنے کی مکمل آزادی ہے، بھارتی وزیراعظم
-
لاہور،پولیس لائنز کے قریب خود کش دھماکہ،5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،بم دھماکہ خود کش تھا،دہشت گرد کا دھڑاور سر مل گیا،اصل ہدف پولیس لائنزتھا،دھماکے ... مزید
-
پاکستان ، افغانستان کا دوطرفہ سرحد کے اپنی طرف دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم، اپنی سرزمین کسی کو دوسرے کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے،آرمی چیف کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو ... مزید
-
ترک وزیراعظم کا اسلام آباد میں مصروف دن، پاکستان، ترکی معاہدوں کی تقریبات ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان اور ترکی کا تجارت‘ معیشت‘ زراعت‘ توانائی‘ دہشت گردی کے خلاف اور دیگر شعبوں ... مزید
-
آئندہ 5سالوں میں پاک ترک تجارت کو10ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں،آئی ڈی پیز کیلئے 2کروڑ ڈالر دیں گے،ترک وزیراعظم، 2017ء کے بعد پاکستان میں توانائی کا بحران نہیں ہوگا، دہشت گردی کے خاتمہ کا نہ صرف عزم ... مزید
-
مہنگائی میں اضافے کی شرح 12سال کی کم ترین سطح پر آگئی ، اسحاق ڈار،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ممالک سے کم ہیں ، حکومت مہنگائی کو 3.9فیصد تک لانے میں کامیاب ہوگئی ہے ،ڈیری ، دالوں کی قیمتوں ... مزید
-
نیپرا کا کے الیکٹرک کے علاوہ تمام الیکٹرک کمپنیوں کو 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی سستی دینے کا فیصلہ ،تین روپے 24 پیسے ریلیف مارچ کے بلوں میں شامل کر دیا جائے گا ، ترجمان نیپرا
-
وفاقی حکومت اقتصادی کوریڈور کے روٹ بارے ہر قسم کا ابہام دور کرکے واضح پالیسی اختیار کرے،اے پی سی کا مطالبہ ،روٹ میں ممکنہ تبدیلی کی مخالفت ، منصوبے کی تعمیر فوری اور جنگی بنیادوں پر شروع کی جائے ... مزید
-
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرارادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں،نوازشریف،اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، جی ایس پی پلس سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،وزیراعظم کی یورپی ... مزید
-
اقوام متحدہ نے پاکستانی سکولوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی منصوبہ پیش کر دیا ، سکیورٹی منصوبہ اقوام متحدہ کے ایلچی گورڈن براوٴن نے پیش کیا جس میں سکولوں کے گرد دیوار، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات، ... مزید
-
پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار مرزا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، ذوالفقار مرزا کی جانب سے پارٹی قیادت، وزراء اور پارٹی رہنماؤں پر تنقید اور ان پر الزامات ان کی ذاتی رنجش ہوسکتی ہے، ذوالفقار مرزا ... مزید
-
لندن،بلاول بھٹو زرداری سے امین فہیم کی ملاقات،اپنے تحفظات کا اظہار کیا،ملاقات میں سینٹ الیکشن کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی ،بلاول بھٹو زرداری ... مزید
-
لاپتہ پولیو ورکرز کی دو لاشیں برآمد،کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چار اضلاع میں پولیو مہم ملتوی،پشاور میں بھی تین روزہ پولیو مہم شروع،خیبر پختونخواہ حکومت کا پولیو قطرے نہ پلانے والوں کے ... مزید
-
پاک چین اقتصادی راہداری کاروٹ تبدیل نہیں ہورہا ،زمین کی خریداری کے لئے 2سال کاوقت درکارہے ،پرویزرشید
-
پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ بحری مشق آج سے شروع ہوگی، ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا
-
پاکستان سے محبت ہے ،سیاست میں کبھی مداخلت نہیں کرونگی ، سعیدہ وارثی ،چوہدری محمد سرور کو سمجھایا تھا پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے نہ جائیں ، برطانیہ اور یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے ... مزید
-
اقوام متحدہ کی پریزنٹیشن میں جموں وکشمیرکو نئی دہلی کا حصہ نہ دکھانے پر بھارت مشتعل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.