ہیٹی میں کرنٹ لگنے سے 18 افراد ہلاک

بدھ 18 فروری 2015 09:09

پورٹ او پرنس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء ) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں کارنیوال کے جلوس میں شریک ایک میوزیکل فلوٹ کو بجلی کا طاقتورکرنٹ نے اپنی لیٹ میں لے لیا جس سے کم از کم 18افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہیٹی کے وزیر مواصلات روشِلڈ فرانسوا نے دس سے زائد ہلاکتوں اور چالیس سے زیادہ شائقین کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلوٹ پر میوزیکل بینڈ کے علاوہ بے شمار دوسرے لوگ بھی سوار تھے۔ ہائی وولٹیج تار کو چھونے کے بعد فلوٹ کو آگ لگ گئی۔ کئی مرنے والے بجلی کے پاور فل کرنٹ سے اْسی وقت ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :