ایرانی وزیر خارجہ کو’ دوران مذاکرات مسکرانے، لہجہ نرم رکھنے کی ہدایت ، مذاکرات کے دوران چیختے کیوں ہیں، منطق کے ساتھ گفتگو کیا کریں ، آیت اللہ خامنہ ای

بدھ 18 فروری 2015 09:11

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء ) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے وزیرِ خار جہ جاوید ظریف کو ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی مذاکرات کے دوران مسکرا کر بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایت اللہ خامنہ ای نے انہیں مذاکرات کے دوران آواز بلند کرنے کی بجائے اپنا موقف مسکراہٹ کے ساتھ بیان کرنے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ا یت اللہ خامنہ ای نے یہ ہدایت ایسی اطلاعات کے بعد جاری کی ہے کہ جاوید ظریف دورانِ مذاکرات امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری سے زیادہ بلند آواز میں بات کرتے ہیں یہاں تک کہ کئی بار ان کے محافظ کو کمرے میں جھانک کر دیکھنا پڑتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک تو ہے۔جاوید ظریف نے ایک سکول کے دورے کے دوران طلبہ کو بتایا کہ جب وہ آیت اللہ خامنہ ای سے ملے تو انہوں نے پوچھا کہ آپ مذاکرات کے دوران چیختے کیوں ہیں؟ آپ نے جو کچھ کہنا ہو اسے مسکراہٹ کے ساتھ کہا کیجیے۔بحث کرنے کی بجائے منطق کے ساتھ گفتگو کیا کیجیے۔

متعلقہ عنوان :