ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں،ترجمان وزارت پٹرولیم

بدھ 18 فروری 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کے بارہ دن اور ڈیزل کے بیس دن کیلئے ذخائر موجود ہیں فرنس آئل کے دس روز کے ذخائر ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے پٹرول اورڈیزل کی درآمد معمول کے مطابق جاری ہے ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن پٹرول آچکا ہے فروری کے لیے پی ایس او نے دو لاکھ پچاس ہزار ٹن خریدا تھا ۔

متعلقہ عنوان :