بلوچستان سے چند شرپسند عناصر اور دہشتگردی گروپ حساس مقامات اور ریلوے کو نشانہ بنانے کا منصوبے رکھتے ہیں،وزارت داخلہ

بدھ 18 فروری 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پر وزارت ریلوے اور بلوچستان حکومت کو آگاہ کیا ہے بلوچستان سے چند شرپسند عناصر اور دہشتگردی گروپ حساس مقامات اور ریلوے کو نشانہ بنانے کا منصوبے رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت ریلوے اور بلوچستان حکومت کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بی آر اے نامی ایک نئی تنظیم کے کمانڈر ریاض گل نے منصوبہ بنایا ہے کہ اہم شخصیات کو ٹارگٹ ، سرکاری تنصیبات اور بالخصوص پاکستان ریلوے کو کندھ کوٹ اور دوجان کے ایریا میں ٹارگٹ کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد کمانڈر ریاض گل کی ہدایت پر دوست علی نامی شخص نے اپنی ٹیم کو ہدایات دیدی ہیں کہ اس منصوبہ کو جلد عملی جامعہ پہنایا جائے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیزی سے دہشتگردی کے منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے ۔