بونیر،پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ تحریک طالبان کا اہم کمانڈر بختی راج ہلاک

بدھ 18 فروری 2015 08:55

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) بونیر کے علاقے تھانہ گاگرہ کے حدود باجکٹہ میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ تحریک طالبان کا اہم کمانڈر بختی راج ہلاک‘ سرچ آپریشن جاری‘ علاقے میں کرفیو نافذ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بونیر کے علاقے باجکٹہ تھانہ گاگرہ کی حدود میں پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان کا اہم مطلوب کمانڈر بختی راج ہلاک ہوگیا جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز علی الصبح تھانہ گاگرہ کی حدود باجکٹہ میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مزید دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :