ایران جوہری پروگرام پر عائد ہونے والی پابندیوں کی مزاحمت کرے گا ، آیت اللہ خامنہ ای ،عالمی دباؤ کے مقابلے میں بیرونی دنیا کو گیس کی ترسیل بند کردینگے ، اگر دشمن سمجھتا ہے پابندیاں لگانا ہی مسئلے کا حل ہے تو ایرانی حکومت اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، جلسہ سے خطاب

جمعرات 19 فروری 2015 09:12

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری پروگرام پر عائد ہونے والی پابندیوں کی مزاحمت کرے گا ۔ایران عالمی دباؤ کے مقابلے میں بیرونی دنیا کو گیس کی ترسیل بھی بند کرسکتا ہے وہ تہران میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن ایران پر پابندیاں عائد کرکے ہمارے شہریوں کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اپنے دشمن کا دباؤ قبول کرکے اس کے مطالبے مان لیں تب بھی وہ ایران پر عائد کردہ پابندیاں نہیں اٹھائے گا کیونکہ وہ بنیادی طور پر ہمارے انقلاب کے مخالف ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا ہم پابندیوں کی مداخلت کرسکتے ہیں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں اگر ہم ناکام ہوگئے تو دشمن ہمارے جوہری پروگرام پر مزید پابندیاں لگا سکتا ہے اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پابندیاں لگانا ہی اس مسئلے کا حل ہے تو ایرانی قوم اس کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ایرانی گیس اور تیل کے وسیع ذخائر رکھنے والا ملک ہے اگرضرورت پڑی تو ہم ہماری گیس پر انحصار کرنے والے مغربی ملکوں کو اس کی ترسیل روک سکتے ہیں خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایرانی دفتر خارجہ کو خط لکھا ہے کہ وہ داعش کو تعاون فراہم نہ کرے لیکن امریکہ کو نہیں معلوم کہ ہمارے پاس امریکہ کی داعش کو فوجی امداد دیے کی تصویری ثبوت موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ایران کی وزارت خارجہ نے بھی بدھ کو یورپی یونین کی جانب سے نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر شدید تنقید کی اور اسے ایک سیاسی اقدام قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :