فلپائن میں فوج اورعلیحدگی پسندوں میں جھڑ پیں، 8 افراد ہلاک

جمعرات 19 فروری 2015 09:12

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء ) فلپائن میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 8 عسکریت پسندوں سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔میڈیا کے مطابق جنوبی فلپائن کے ساحلی علاقے منڈاناوٴمیں ماوٴ نواز عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں ایک خاتون سمیت 6 افراد مارے گئے جب کہ فلپائنی فوج کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق نیشنل پیپلز آرمی سے تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماتیل میں فوجی لباس میں ملبوس 50 سے زائد باغیوں نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا جسے فلپائنی فوج نے نے کارروائی کرکے چھڑا لیا جبکہ اس دوران باغیوں سے مزاحمت میں ایک عسکریت پسند اور فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے اور متعد زخمی ہوگئے۔ فلپائن میں ہی ایک اور اور واقعے میں فوجی جیپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 فوجی بھی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :