بھارت کا 7 سسٹیلتھ فریگیٹس اور 6 جوہری آبدوزیں تیار کرنے کا اعلان

جمعہ 20 فروری 2015 09:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء) بھارت نے بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے 7 سٹیلتھ فریگیٹس اور 6 جوہری جوہری آبدوزیں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ چھ نئی جوہری آبدوزوں کی تیاری میں 1999ء تشکیل دئیے گئے تیس سالہ آبدوز تیاری منصوبے کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت 30 سال میں ملک کے اندر 24 آبدوزیں تیار کی جائیں گی۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ آبدوزیں پہلے تیار کی جانے والی آبدوزوں سے تھوڑی مختلف ہوں گی۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے سٹیلتھ 17 فریگیٹ پراجیکٹ کو بھی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فریگیٹس کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :