مری معاہدے سے متعلق کوئی ابہام موجود نہیں ڈھائی ڈھائی سالہ فارمولے پرعملدرآمدہوگا،نوازشریف

جمعہ 20 فروری 2015 08:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ مری معاہدے سے متعلق کوئی ابہام موجود نہیں ڈھائی ڈھائی سالہ فارمولے پرعملدرآمدہوگاذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کے موقع پر جب لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات پیش کئے اس موقع پروزاعظم نے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت کی تشکیل کے موقع پر طے پانے والے مری معاہدے سے متعلق کوئی ابہام نہیں پایاجاتاموجودہ ڈھائی سال وزارت اعلیٰ کامنصب نیشنل پارٹی کاہے جبکہ آنے والے ڈھائی سال مسلم لیگ(ن) کے وزیراعلیٰ ہونگے ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں مل کراقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :