جیکب آباد،سواری اٹھانے کی معمولی بات پر ٹرانسپورٹرز میں تصادم، دو افراد قتل، دو زخمی

جمعہ 20 فروری 2015 08:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء) جیکب آباد کے قریب سواری اٹھانے کی معمولی بات پر ٹرانسپورٹرز میں تصادم، دو افراد قتل، دو زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب شکارپور ضلع کے علاقہ غلام شاہ تھانہ کی حدود پیر شاہ بس اسٹینڈ پر ٹرانسپورٹر ز تھیم اور جکھرانی برادری کے دوگروپوں میں سواری اٹھانے کی معمولی بات پر تصادم ہوگیاتصادم کے دوران شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد سچل تھیم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین افراد ارشد تھیم، ارسلان اور اعجاز تھیم زخمی ہوگئے ،اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو لاڑکانہ کی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک زخمی ارشد تھیم کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اس کو کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، واقعے کے بعد علاقہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ، اور دونوں فریقین اپنے اپنے علاقوں میں موچہ بند ہوگئے ہیں، آخری اطلاعات حدود کی تھانہ پر مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :