سندھ اورپنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،ہارس ٹریڈنگ کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، سعدرفیق ،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں بھی اس مکروہ دھندے کوروکناہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 20 فروری 2015 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سندھ اورپنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،ہارس ٹریڈنگ کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں بھی اس مکروہ دھندے کوروکناہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کردی ہے ،پنجاب میں ن لیگ اکثریت میں تقریباًساری نشستیں جیت لے گی ،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں کچھ لوگ مکروہ دھندہ کرناچاہتے ہیں ہم اس کوروکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کیلئے تمام جماعتوں کواپناکرداراداکرناہوگا

متعلقہ عنوان :