اسحاق ڈار کا عمران خان کے نام خط ، الزامات کوبے بنیاداورگمراہ کن قراردیا ،میرے بیٹوں سے متعلق آپ کے بیان پرافسوس ہوا ،آپ نے چالیس لاکھ ڈالرکالے دھن کاذکرکیا،40لاکھ ڈالردبئی منتقل کرنے کاالزام غلط ہے ، بیٹوں کوچالیس لاکھ ڈالر بطورقرض دیا،میرے بیٹوں نے بینک کے ذریعے رقم واپس بھی کردی،وفاقی وزیر خزانہ کے خط کا متن

ہفتہ 21 فروری 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نام خط میں ان کے الزامات کوبے بنیاداورگمراہ کن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیٹوں سے متعلق آپ کے بیان پرافسوس ہوا ،آپ نے چالیس لاکھ ڈالرکالے دھن کاذکرکیا،40لاکھ ڈالردبئی منتقل کرنے کاالزام غلط ہے ، بیٹوں کوچالیس لاکھ ڈالر بطورقرض دیا،میرے بیٹوں نے بینک کے ذریعے رقم واپس بھی کردی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزام کے جواب میں لکھے گئے خط میں کیا۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق انہوں نے کہاکہ بیٹے کوٹیکسوں سے بچانے کیلئے چالیس لاکھ ڈالردبئی منتقلی کاالزام غلط ہے ،بیٹوں کوکبھی ایک روپیہ بھی پاکستان سے دبئی منتقل نہیں کیا،قانونی آمدن سے کچھ رقم بیٹوں کوبطورتحفہ دی ،آپ کاالزام بے بنیاد اورگمراہ کن ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کابیان سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے ہے ،بطوررکن پارلیمنٹ باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرارہاہوں۔انہوں نے کہاکہ سوئس بینکوں سے معاہدے کاالزام بھی غلط ہے ،ہماری حکومت توسوئس بینکوں سے رقم پاکستان لانے کی کوشش کررہی ہے ،سوئس بینکوں سے رقم واپس لانے کیلئے معاہدے کی بھرپورکوشش میں ہیں

متعلقہ عنوان :