شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان شہید

ہفتہ 21 فروری 2015 09:05

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان شہید ہوگیا‘ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔