پاک افغان اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ،جلال آباد ار طورخم کے مابین اضافی کیرج وے کی تعمیر کا فیصلہ، فنڈز مہیا ہوتے ہی اس پر کام شروع کردیا جائے گا،افسران وزارت ریلوے

ہفتہ 21 فروری 2015 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) پاکستان اور افغانستان کے مابین اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی‘ طورخم ‘ جلال آباد کے درمیان اضافی کیرج وے کی تعمیر چمن سپن بودک ریلوے لنک پراجیکٹ ‘ پورٹ قاسم پر افغانستان کو تجارت کی سہولت دینے اور افغان طلباء کو پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلوں سے متعلق فیصلے کرلئے گئے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں وزارت خزانہ‘ ریلوے‘ تجارت ‘ مواصلات‘ پورٹ اینڈ سپنگ ار دیگر اداروں کے افران نے شرکت کی اس موقع پر وزارت مواصلات نے بتایا کہ جلال آباد ار طورخم کے مابین اضافی کیرج وے کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فنڈز مہیا ہوتے ہی اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کے افسران نے کہا کہ کندھار اور سپن بولدک کے مابین ریلوے ٹریک افغان حکومت تعمیر کرے گی اور اس کی تعمیر شروع ہوتے ہی چمن سپن بولدک ریلوے لائن کی تعمیر پر کام شروع کردیا جائے گا وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے افسران نے بتایا کہ افغان حکومت نے پورٹ قاسم میں تجارتی مقاصد کیلئے جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جو انہیں فراہم کی جائے گیا ور اگر افغان حکومت کو مزید جگہ کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی فراہم کریں وزارت ہائیر ایجوکیشن کے حکام نے بتای اکہ ملک کی سرکاری اور پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں 609 افغان طلباء کو داخلہ دیا گیا ہے جس میں 524 طلباء پبلک سیکٹر جبکہ 85 طلباء پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے گئے ہیں وفاقی وزیر خزانہ نے پاک افعان جوئنٹ ایکشن کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درامد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی لئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :