ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں مزید توسیع ، مارچ کے مہینے میں ٹیکس اصلاحات کا کام مکمل کرلیا جا ئے گا

ہفتہ 21 فروری 2015 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) وزارت خزانہ نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں مزید توسیع کردی مارچ کے مہینے میں ٹیکس اصلاحات کا کام مکمل کرلیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزقانہ اسحاق ڈار اور ایف بی آر کے ٹیکس اصلاحات کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تیکس اصلاحات کمیشن نے چیئرمین مسعود نقوی ‘ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ٹیکس اصلاحات کمیسن کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیکس اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن اپنی سفارشات بہت حد تک مکمل کر چکا ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو ٹیکس اصلاحات میں شامل کیا گیا ہے۔