تفتیش مکمل ہوئی نہ بیان دے سکے ،پمزکے ڈاکٹرشاہدنوازکئی روز زندگی موت کی جنگ لڑتے ہوئے ہار گئے

ہفتہ 21 فروری 2015 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) تفتیش مکمل ہوئی نہ ہی بیان دے سکے ،پمزکے ڈاکٹرشاہدنوازموت وزندگی کی کئی روزجنگ لڑتے ہوئے زندگی کاٹارگٹ ہارگئے ،معلومات کے مطابق پمزکارڈیالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈڈاکٹرشاہدنوازملک کوگزشتہ دنوں نامعلوم ٹارگٹ کلرنے سرمیں گولی ماردی تھی جس کے باعث انہیں چندمنٹ پمزآئی سی یومیں رکھاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن ہونے کے باوجودڈاکٹرشاہدنوازکادماغ اورحرام مغزبری طرح متاثرہواتھا۔ڈاکٹرشاہدنوازقتل کے تفتیشی آفیسرعبدالجبارکے مطابق مقتول ڈاکٹرکی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،ڈاکٹرشاہدکووینٹی لیٹرپررکھاگیاتھامگران کی صحت دن بدن گرنے چلے جارہی تھی ۔گزشتہ روزڈاکٹرشاہدنوازکوسی ایم ایچ منتقل کیا گیامگروہ جانبرنہ ہوسکے ،واضح رہے کہ تفتیشی آفیسرنے ایف آئی آرمیں ترمیم کرتے ہوئے دفعہ 302کااضافہ کردیاگیا