وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کے آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کا انتظامی ڈھانچہ ختم کر دیا گیا‘ نیا انتظامی سٹرکچر بنانے کا فیصلہ‘ اسلام آباد ٹیک سٹی منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ‘ انوشکا رحمان

ہفتہ 21 فروری 2015 08:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشکا رحمان نے اربوں روپے رکھنے والی وزارت کے ذیلی ادارہ آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے موجودہ تنظیمی ڈانچے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس اہم ادارہ کا نیا تنظیمی ڈھانچہ بنانے کا اعلان کیا ہے یہ فیصلہ جمعہ کے روز آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے 34 ویں بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس بورڈ کی صدارت انوشکا رحمان نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی عظمت رانجھا‘ ممبر ٹیلی کام مدثر حسین چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر فنڈ آصف روبی سافٹ ویئر بورڈ کے چیئرمین عاصم شہریار وغیرہ نے شرکت کی۔ وزیر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں ہم ان اثاثوں کو ملک کے اندر آئی تی سیکٹر کو بہتر بنانے پر خرچ کریں گے لہذا اس اہم ادارہ کا تنظیمی ڈھانچہ کو از سر نو کرنا اور جس کے لئے موجودہ ڈھانچہ کو ختم کر دیا جائے گا وزیر مملکت انوشکا نے کہا کہ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی ترقی ملکی معیشت میں سنگ میل کی حیچیت رکھتی ہے اس سیکٹر پر ہمیں خصوصی توجہ دینا ہو گا اس لئے اس فنڈ کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اربوں روپے فنڈز کی مانیٹرنگ کے لئے فنڈنگ کے طریقہ کار وضع کرنا اور انڈسٹری کے ماہرین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے اسلام آباد ٹیک سٹی منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے یہ کمیٹی ایک جامع منصوبہ بنائے گی کمیٹی کو مشاورت کے لئے 20 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :