شہداء آرمی پبلک سکول کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،ملالہ یوسفزئی ،ہم اپنے بچے کو اگر کچھ دے سکتے ہیں تو وہ امن کا تحفہ ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 22 فروری 2015 09:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء ) بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی سانحہ پشاور میں شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی پبلک سکول پر حملہ سفاقیت ، آئندہ ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،جمہوریت کیلئے شہری کے عنوان سے کراچی میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو امن کا تحفہ دینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ چاہتی ہیں بچوں کو اعلیٰ تعلیم ملے۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا انہیں خوشی ہے پاکستانی بچے حق اور تعلیم کی بات کرتے ہیں ہم اپنے بچے کو اگر کچھ دے سکتے ہیں تو وہ امن کا تحفہ ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا وہ پاکستان کے بہادر بچوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔