اسحا ق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس،سیاسی جماعتوں سے معاشی منشور پر دستخط کرانے کی تجویز کی توثیق

اتوار 22 فروری 2015 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) اقتصادی مشاورتی کونسل نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے معاشی منشور پر دستخط کرانے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تجویز کی توثیق کر دی ہے، ہفتہ کے روز اسلام آباد میں اپنے ایک اجلاس کے دوران شرکاء نے اتفاق کیا کہ ملک کی معاشی ترقی کو دیگر تمام امور پر فوقیت حاصل ہونی چاہیئے اور حکومتوں کی تبدیلی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جاری معاشی اصلاحات پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیاگیا۔وزیر خزانہ نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال خاص طور پر حال ہی میں مکمل ہونے والے آئی ایم ایف کے کامیاب جائزے اور حکومت کے نجکاری پروگرام کے بارے میں جامع جائزہ پیش کیا۔اجلاس کو بتایاگیا کہ افراط زر میں کمی ہوئی ہے اور معاشی ترقی کی شرح پانچ فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیوطارق باجوہ نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے اور ٹیکس انتظامیہ کی بہتری کیلئے اْٹھائے گئے اصلاحی اقدامات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا

متعلقہ عنوان :