حکومت پرائیوٹ ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز کو مانیٹر کرنے کے لئے 30.4 ملین روپے لاگت کا ساز و سامان خریدے گی،کنٹرول لائن‘ ورکنگ باؤنڈریز اور ایران‘ پاکستان اور افغانستان کے قریب سرحد پر براڈ کاسٹ سنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے

اتوار 22 فروری 2015 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) حکومت پرائیوٹ ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز کو مانیٹر کرنے کے لئے 30.4 ملین روپے لاگت کا ساز و سامان خریدے گی۔ کنٹرول لائن‘ ورکنگ باؤنڈریز اور ایران‘ پاکستان اور افغانستان کے قریب سرحد پر براڈ کاسٹ سنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کی تجدید کے لئے اسلام آباد میں نیشنل فلم اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

وزارت اطلاعات و نشریات 1.5 ارب روپے سے زائد کی تجاویز بجٹ 2015-16ء میں سامنے لائے گی۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ کا مقصد اردو ڈراموں کو عربی‘ انگریزی اور ہسپانوی زبان میں ترجمہ کرنا ہے تاکہ ملک کا سافٹ امیج سامنے لایا جا سکے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت آنے والے بجٹ کے لئے 16 پروجیکٹس تجویز کرے گی جس میں ملک بھر میں صورت القرآن ایف ایم نیٹ ورک بھی سامل ہے۔ ان پروجیکٹس پر 580 ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی جبکہ پی ٹی وی کے دو پروجیکٹس پر 140 ملین روپے لاگت آئے گی اور صوت القرآن نیٹ ورک کے قیام پر 50 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ مزار قائد کی سیکیورٹی کے لئے 40.5 ملین اور کراچی میں پاکستان پارک کی تعمیر کے لئے 10 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :