قومی ٹیم کی خراب کارکردگی،خورشید شاہ کا چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو ہٹانے کا مطالبہ،چیئرمین کیلئے وسیم اکرم اور جاوید میانداد کے نام پیش کردئیے

اتوار 22 فروری 2015 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چےئرمین پی سی بی شہریار خان کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چےئرمین کیلئے وسیم اکرم اور جاوید میانداد کے نام پیش کردئیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں پر برہم ہوں،کرکٹ میں سیاست آگئی ہے،وزیراعظم سے گزارش ہے کہ شہریار کو عہدے سے ہٹا دیں،وسیم اکرم یا جاوید میانداد میں سے کسی کو عہدے پر تعینات کریں تاکہ کرکٹ سے سیاست ختم ہوجائے۔

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہئے،ہم ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرتے ہیں،جس پارٹی کے پاس جتنی نشستیں ہیں اس کے مطابق ہی سینیٹ میں نشستیں ملنی چاہئیں۔بلاول بھٹو زرداری اگلے ماہ وطن واپس آئیں گے۔حکومت اور تحریک انصاف میں جوڈیشل کمیشن پر اتفاق رائے ہوچکا ہے،قمرزمان کائرہ بھی جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے