سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں،ہم ہارس ٹریڈنگ کا مکمل خاتمہ کرینگے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

پیر 23 فروری 2015 09:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں متفقہ امیدوار لانے کے لیے گورنرہاوس میں اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہورہے ہیں ہم ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت اورہارس ٹریڈنگ کے تمام راستے بند کریں گے الیکشن کمیشن اورعدالت عالیہ کے اقدامات اپنی جگہ مگر ہماری حکومت نے اس کا نوٹس لے لیا ہے ہم قوم کو خوشخبری دینگے اورخرید وفروخت کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی تحریک انصاف کا کوئی ممبراس دوڑ میں شامل نہیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میرے ساتھ صوبے کے حقوق کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے اگر وفاقی حکومت نے صوبے کے وسائل اورحقوق بجلی اور گیس کے خالص منافع اور اضافی گیس پر کارخانے لگانے کا فیصلہ نہ کیا تو ہمیں مجبورا عدالت عالیہ سے رجو ع کرناہوگا سینٹ کے انتخابات کے سلسلے میں دوبئی کا دورہ منسوخ کردیا ہے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کل دبئی جارہے ہیں صوبائی حکومت صوبے کے معدنی وسائل کے لیے بیرون ملک سرمایہ کرکے خیبرپختونخوامیں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کررہی ہے جس سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدلے گی چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے لیے شہداء پیکج کے تحت پانچ پانچ لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کرتے ہیں وہ سپین کانے چراٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن شاہد امان خان عرف امان بابا کی ساتھیوں اور اہل خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر اعلی کے بھائی سابق ایم پی اے لیاقت خان خٹک، وزیر اعلی کے صاحبزادے اسحق خٹک، متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدرن محمداقبال اور نعیم خٹک بھی موجود تھے شاہد امان خان عرف امان بابا نے کہا کہ انہوں نے ولی خان، باچاخان اوراسفندیار خان کے ساتھ چالیس سال اے این پی میں گزارے اور آج اس نے اپنی پارٹی کو سوچ سمجھ کر چھوڑ دیا ہے آج وہ ہمارے ساتھ تیمورکاکا، راز گل، معتبرخان کاکا، ممتاز، محمد افضل اور درجنوں ساتھیوں اور خاندان سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اب ساری عمر ہمارے ساتھ گزاریں گے پرویز خٹک نے شاہد امان اوردیگر نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیااور کہا کہ سپین کانے میں ان کے مخالف امان خان بابا تھے اور ان کی شمولیت سے اے این پی کا یہاں خاتمہ ہوگیاہے وہ اپنے علاقے میں سیاست نہیں بلکہ بھائی چارہ پر یقین رکھتے ہیں میں نے حاکم بن کر نہیں بلکہ خادم بن کرصوبے اور علاقے کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے پرویز خٹک کا دعویٰ تھا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ساتوں امیدوار کامیاب ہوں گے اپوزیشن کے ساتھ گورنر ہاوس میں اجلاس طلب کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ صوبے میں تمام سینٹر ز بلامقابلہ منتخب ہوں اس کے لیے میں نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کے سامنے ایک فارمولا پیش کردیا ہے اگر اپوزیشن نے اس پر عمل کردیا تو ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا ہارس ٹریڈنگ کے شوقینوں اور خریداروں کو منہ کی کھاناپڑے گی انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک رکن بھی کوئی خرید نہیں سکتا پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں میڈیا بے پرکیاں نہ اڑائے میڈیا والے آزا د ہیں جو چاہیں چھاپیں اور مخالفین جو کچھ کہیں وہ کہتے جائیں انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے نوٹس لے یا نہ لے ہم نے نوٹس لے لیاہے سب ٹھیک ہوگا عوام کو سرپرائز دیں گے وزیر اعلی نے صوبے میں دہشت گردی روکنے کے حوالے سے کہاکہ نیکٹابن چکا ہے ہم نے جو فیصلے کئے ہیں انیس بیس پوائنٹ پر کا م ہورہا ہیں ا وراس پر من عن عمل درآمد ہو گااور سو فیصد اس پر عمل کررہے ہیں ہمارے صوبے میں کسی کو کوئی شکایت نہیں وزیر اعلی نے وفاق کے ساتھ صوبے کے وسائل اورحقو ق کے حالے سے بتایاکہ بد ھ کے روز فنانس منسٹر سے ملاقات ہوگی ضافی گیس سے کارخانے لگانے سمیت تمام امورپر بات چیت ہوگی پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہی ہے دہشت گردی کے حوالے سے ہمارا صوبہ فرنٹ لائن پر ہے کاروبار اور صنعتیں ٹھپ ہوکر رہی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود صوبہ میں سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہیں دوروز بعد دوبئی میں معدنی ذخائر اور قدرت کی طرف ملنے والی قیمتی معدنیات او رپتھروں پر دبئی میں انوسٹمنٹ کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں معدنیات اور معدنی ذخائر کے حوالے سے بیرونی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں جس سے صوبے میں ٹورازم ، انرجی اور ہاؤسنگ کاروڈ شو رہورہاہے جس سے صوبے میں ترقی کا نیا دور آئے گا اوریہاں پر بیرونی سرمایہ کاری سے بے روزگاری کاخاتمہ ہو گا صوبائی وزراء ضیاء اللہ آفریدی، عاطف خان اور امجد آفرید ی اور پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان خود اس میں شرکت کریں گے اضافی گیس سے سات صنعتی بستیاں قائم کرکے پانچ سو کارخانے قائم کرینگے جس سے یہاں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا انھوں نے کہا کہ میں نے اور عمران خان نے افغان سفیر کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے ہم جلد افغانستان کا دورہ کریں گے اور صنعت و تجارت اور دیگر مشترکہ مفادات کے حوالے سے افغان قیادت سے اہم معاہدے کریں گے جس سے صوبے کو بے حد فائد ہوگا انھوں نے کہا کہ ہم صوبے کی یکساں ترقی پر کام کررہے ہیں آئندہ ساڑھے تین سالوں میں ہماری حکومت کے ٹھوس اقدامات کے ثمرات سامنے آئیں گے اور نہ صرف صوبے سے کرپشن و کمیشن کا مکمل خاتمہ کرینگے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجوتہ نہیں کریں انھوں نے سپاسنامہ میں پیش کردہ تمام مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلایا۔