چمن ‘تاجر روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ‘ایک بچہ جاں بحق ‘8 زخمی ‘ بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا

پیر 23 فروری 2015 09:44

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن کے تاجر روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک بچہ جاں بحق جبکہ 8 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، بارودی مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا ، دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنائی دی گئی ، متعدد گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

ا طلاعات کے مطابق اتوار کو چمن کے تاج روڈ پر گاڑی میں نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا کر تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا ، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پورے شہر میں آواز سنائی دی گئی دھماکے کی جگہ سے دھوئیں کے بادل دور دور علاقوں میں دیکھیں گئے ۔

دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح کہ گزشتہ شب اسی علاقے سے پولیس نے 8 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :