وفاق کا بوجھ کم کرنے کیلئے توانائی کے شعبہ میں صوبوں کا کردار بڑھانے کا فیصلہ، بجلی کی پیداوار‘ تقسیم‘ قیمت کا اختیار دینے بارے مشاورت کی جائے گی،ذرائع

پیر 23 فروری 2015 09:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) توانائی بحران‘ وفاقی حکومت نے اپنا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حل کے لئے صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت جلد کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے سے صوبوں کو بجلی کی پیداوار‘ تقسیم‘ قیمت کا اختیار دینے بارے مشاورت کی جائے گی۔ فیصلہ ہونے پر کارکردگی میں بہتری آنے کا امکان ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے صوبائی الیکٹرک پاور اتھارٹیز کے قیام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اس حوالے سے بات آئندہ ماہ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :