چوہدری نثار نے بر طانوی حکومت سے بھی پاکستانی سرزمین پر دہشتگردی میں ملوث بین الاقوامی سازشوں کا معاملہ اٹھالیا،انتہا پسندوں کیخلاف جنگ عالمی اتحاد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی،اسلام فوبیا کی روک تھام اور بعض مفاد پرست عناصر کی جانب سے عظیم مذہب اسلام کو بدنام کرنے کی منظم کوششوں کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئے ہونگے،لندن میں اپنی ہم منصب سے ملاقات

منگل 24 فروری 2015 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واشنگٹن کے بعد برطانیہ حکومت سے بھی پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی میں ملوث بین الاقوامی سازشوں کا معاملہ اٹھالیا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کیخلاف جنگ عالمی اتحاد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔اسلام فوبیا کی روک تھام اور بعض مفاد پرست عناصر کی جانب سے عظیم مذہب اسلام کو بدنام کرنے کی منظم کوششوں کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئے ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی ہم منصب وزیرداخلہ تھریسہ سے ملاقات کے دوران کیا۔خبر رساں ادارے کو ملنے والی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی ہم منصب پر واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین میں ہونیوالی دہشتگردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی رائے کسی طور پر مسلمانوں کی تضحیک،انکے مذہبی عقائد کو بگاڑنے اور انکی مذہبی شخصیات کو تمسخر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کیخلاف جنگ عالمی اتحاد کے ذریعے جیتی جاسکتی ہے،تاہم اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے عناصر عالمی برادری کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔واشنگٹن سمیت بڑی طاقتیں اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے عناصر کیخلاف قرارداد لائیں اور متحد ہوکر مقابلہ کریں۔اس موقع پر برطانوی وزیرداخلہ نے پاکستانی وزیرداخلہ کے خیالات کو حقیقت کے عین مطابق تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انکو مزید مضبوط کرنے کیلئے ممکنہ اقدام اٹھائیں گے

متعلقہ عنوان :