افغانستان میں 33شدت پسند ہلاک، کئی زخمی،30طالبان شدت پسندوں کا ہتھیار ڈال کر حکومت کے امن مشن میں شامل ہونے کا اعلان

منگل 24 فروری 2015 09:19

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)افغانستان میں فورسز کی ملک کے مختلف حصوں میں آپریشنز میں33شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب تقریباً30طالبان شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر حکومت کے امن مشن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس نے نیشنل آرمی کے تعاون سے ملک کے مختلف صوبوں ٹکھر،کنڈز،بدخشاں،سرپل،قندھار،زابل،یوزرگان، میدان،وردک،غزنی،پکتیا،ہرات اور فارح میں آپریشنز کرکے پچھلے24گھنٹوں میں33شدت پسند ہلاک کردئیے ہیں جبکہ 3شدت پسند زخمی اور7کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع میں پیر کے روز 2طالبان کمانڈروں عیدی محمد اور عبدالکبیر سمیت9افغان طالبان نے ہتھیار ڈال کر حکومت کی امن اور مفاہمت قائم کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق جنگجوؤں نے پانچ اے کے سیون رائفلز،ایک راکٹ لانچر اور بڑی مقدار میں اسلحہ صوبائی پولیس کے حوالے کردیا۔اس سے پہلے اتوار کو اسی ضلع میں افغان طالبان کمانڈر صفی اللہ اپنے18ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر حکومت کے امن مشن میں شامل ہونے کا اعلان کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :