سعودی پولیس کا سالگرہ کی ایک تقریب میں چھاپہ، رقص کرنے اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث نوجوانوں کے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا

منگل 24 فروری 2015 09:24

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء) سعودی پولیس نے سالگرہ کی ایک تقریب میں چھاپہ مار کر رقص کرنے اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث نوجوانوں کے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضیلٹ کے فروغ اور نائب کی روک تھام کیلئے کمیشن نے برادہ شہر میں ایک پرائیویٹ پراپرٹی پر چھاپہ مارا اور وہاں سے نامناسب رقص اور شووغل کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا نام نہ بتانے کی شرط پر ایک آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی پولیس نے چھاپہ مارا تو نوجوان مردوں کی حالت شرمناک تھی اور وہ ڈانس کرنے میں مصروف تھے وہاں پر ایک کیک اور سالگرہ منانے کا سامان بھی تھا حراست میں لئے گئے نوجوانوں کی عمروں سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں ہیں تاہم ان نوجوانوں کا ہیئر سٹائل اور لباس غیر روایتی لگتا تھا

متعلقہ عنوان :