وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری کو ٹیلی فون ، ایوان بالا مجوزہ قانون سازی بارے اعتماد میں لیا ، بابر غوری نے مجوزہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی

منگل 24 فروری 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری کو ٹیلی فون ، ایوان بالا مجوزہ قانون سازی بارے اعتماد میں لیا ، بابر غوری نے مجوزہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فون پر بات کی ہے جس میں ملکی سکیورٹی معاملات ، سیاسی صورتحال اور سینٹ انتخابات بارے تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران خواجہ سعد رفیق نے بابر غوری سے استفسار کی کہ وہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے قانون سازی کا ارادہ رکھتے ہیں ایم کیو ایم بھی ساتھ دے خواجہ سعد رفیق نے بابر غوری کو مزید بتایا کہ یہ انتخابات خفیہ بیلٹ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کی تجویز ہے اس بارے قانون سازی کرنا چاہیے اس پر بابر غوری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بل کی حمایت کرے گے تاہم اس حوالے سے حتمی جواب قائد تحریک الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی سے باہم مشاورت کے بعد دینگے اس پر خواجہ سعد رفیق نے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم سینٹ انتخابات میں ارکان کی خریدوفروخت روکنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے گی ۔