الیکشن کمیشن میں سابق نائب صدرتحریک انصاف اکبرشیربابرکی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست کی سماعت،اکبرشیربابراورپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے مقدمے کی سماعت مختصرکارروائی کے بعد 3مارچ تک ملتوی کردی، میرے پاس تمام ثبوت موجودہیں ،عمران خان بیرون ملک سے جوپیسے لیکرآئے ہیں ان میں کرپشن کی ہے، اکبرشیربابر

منگل 24 فروری 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے سابق نائب صدرتحریک انصاف اکبرشیربابرکی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنرسرداررضاخان ممبرپنجاب ریاض کیانی اورممبربلوچستان فضل الرحمن نے سماعت کی ،اکبرشیربابراورپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے۔اکبرشیربابرنے درخواست میں موٴقف اختیارکیاکہ پاکستان تحریک انصافنے پارٹی آرڈر2002ء کی خلاف ورزی کی ہے اورپارٹی فنڈزمیں خردبرداوربے ضابطگیاں کی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے مقدمے کی سماعت مختصرکارروائی کے بعد 3مارچ تک ملتوی کردی ۔بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیاسے بات کرتے ہوئے اکبرشیربابرنے کہاکہ میرے پاس تمام ثبوت موجودہیں ،عمران خان بیرون ملک سے جوپیسے لیکرآئے ہیں ان میں کرپشن کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کادعویٰ ہے کہ وہ جہموریت کی مضبوطی کیلئے کام کررہے ہیں لیکن یہ دعویٰ اس کے برعکس ہے ،لاکھوں ڈالربیرون ملک سے آتے ہیں اوران میں کرپشن کی جاتی ہے یہ قومی سلامتی کامسئلہ ہے ،عوامی نمائندگی ایکٹ اورپولیٹیکل پارٹی آرڈر2002ء میں واضح طورپرلکھاگیاہے کہ بیرون ملک سے سیاسی پارٹی فنڈنہیں لے سکتی ،خیبرپختونخواہ میں سینٹ کے الیکشن کیلئے صوبائی ارکان اسمبلیوں کوخریداجارہاہے ۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے میڈیاکوبتایاکہ اکبرشیربابرکو2012ء میں پارٹی سے بے دخل کردیاگیاتھااوراب کسی کی اشیربادپروہ پارٹی کوبدنام کررہاہے اورپارٹی پربے بنیادالزامات لگارہاہے ۔اکبرشیربابرکے پاس کرپشن کے حوالے سے کوئی ثبوت موجودنہیں ،عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کھیل کھیلاجارہاہے ۔