پاک ترک بحری مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئیں،ترجمان پاک بحریہ

بدھ 25 فروری 2015 09:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)پاکستان اور ترک کے درمیان جاری بحری افواج کی مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ترک کے درمیان بحری مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا ہے ،پاک ترک مشقوں میں سطح آب،زیر آب اور فضائی جنگ کے آپریشنز سے متعلق شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مشقوں سے پاک ترک بحری افواج میں پیشہ وارانہ امور بڑھانے میں اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں اس طرح کی مشقیں جاری رہیں گے جس سے دونوں ملک کے افواج کو ایک دوسرے سے تجربات حاصل کرنے میں مزید اضاضہ ہوگا