ماتحت خاتون اہلکار کو جنسی ہراساں کرنے کے ملزم میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سائنس پینل کے بھارتی سربراہ مستعفی

بدھ 25 فروری 2015 09:04

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) ماتحت خاتون اہلکار کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ملزم اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سائنس کے بارے میں پینل کے بھارتی سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کی طرف سے منگل کو یہ اعلان کیا گیا ہے کہ راجنتا پجاری کے استعفے کے بعد وائس چیئرمین اسماعیل الغزالی کو پینل کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے اور انہوں نے فوری طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ راجنتا پجاری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کارکن کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جس پر خاتون نے ان کے خلاف شکایت کی تھی جس پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :