وفاقی محتسب ، خاتون افسرکوہراساں کرنے پرچیئرمین اورسیکرٹری سائنس فاوٴنڈیشن کوایک ایک لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا

بدھ 25 فروری 2015 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)وفاقی محتسب نے خاتون افسرکوہراساں کرنے پرچیئرمین اورسیکرٹری سائنس فاوٴنڈیشن کوایک ایک لاکھوں روپے جرمانے کی سزاسنادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سائنس فاوٴنڈیشن ڈاکٹرخلیل احمداورسیکرٹری ڈاکٹرحفیظ اللہ خان نے خاتون افسرکوہراساں کرنے کی کوشش کی وہ انہیں اپنے کمرے اورہوٹل میں بلاتے رہے اورخاتون کے انکارکے بعدان پرکیس بناکرانہیں نوکری سے برخاست کرنے کی کوشش کی ،وفاقی محتسب نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعدجرم ثابت ہونے پرتحفظ نسواں آرڈیننس کے تحت سائنس فاوٴنڈیشن ڈاکٹرخلیل احمداورسیکٹری ڈاکٹرحفیظ اللہ کوایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی اورانہیں حکم دیاکہ وہ 15روزکے اندرجرمانے کی رقم خاتون کواداکریں