وقار یونس کے پی آئی اے میں تعینات پائلٹ بھائی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا

بدھ 25 فروری 2015 08:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کے پی آئی اے میں تعینات پائلٹ بھائی فیصل یونس کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی اے سی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی ڈگری جعلی ہے 2003ء میں فیصل یونس کو بھرتی کیا گیا تین سال بعد معلوم ہوا کہ ان کی ڈگری جعلی ہے ایسوسی ایشن حکام کے مطابق تحقیقات کرنے والے افسر نے برطرف نہیں کیا سنیارٹی میں تین سال کی تنزلی کی گئی فیصل یونس کی اسناد جعلی ہیں تاہم پائلٹ کا لائسنس اصل ہے وہ 777 طیارے کے پائلٹ ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متعلقہ حکام سے وقار یونس کے بھائی کی ڈگریوں سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :