سینیٹ قائمہ اطلاعات و نشریات کمیٹی کا معلومات تک رسائی بل اور پیمراضابطہ اخلاق کے حکومت سے منظو ر نہ ہونے پر سخت تشویش و برہمی کا اظہار،فوری منظوری کی سفارش،اس سے حکومت کی عدم دلچسپی کا تاثر سامنے آتا ہے،ارکان کمیٹی، پی ٹی وی میں کیمرے چوری ہونے کے واقعے کی آزادانہ انکوائری کرانے کی ہدایت، پی ٹی وی کے افسران و اہلکاروں کے خلاف اہم کیسوں کی نگرانی کا بھی فیصلہ، پی ٹی وی میں تقرریاں و ترقیاں میرٹ پر کی جاتیں تو لوگ عدالتوں میں نہ جاتے ،کمیٹی
بدھ 25 فروری 2015 08:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ نے معلومات تک رسائی کے بل اور پیمراضابطہ اخلاق کے حکومت کی طرف سے منظو ر نہ ہونے پر سخت تشویش و برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی منظوری کیلئے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی عدم دلچسپی کا تاثر سامنے آتا ہے جبکہ پی ٹی وی میں کیمرے چوری ہونے کے واقعے کی آزادانہ انکوائری کرانے کی بھی ہدایت کر دی اور پی ٹی وی کے افسران و اہلکاروں کے خلاف اہم کیسوں کی نگرانی کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی وی میں تقرریاں و پروموشن میرٹ پر کی جاتیں تو لوگ عدالتوں میں نہ جاتے ۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے)
جس میں سینیٹرز سعید غنی ، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو ، فرحت اللہ بابر، مسز فرح عاقل ، مسز شرالہ ملک ، ملک نجم الحسن ، محمد داؤد خان اچکزئی ، سید ظفرعلی شاہ اور مسز الماس پروین کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم ، ڈائریکٹر جنرل آئی پی ، چیئرمین پیمرا ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی ، ڈائریکٹر جنرل پی بی سی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی محمد مالک نے قائمہ کمیٹی کو پی ٹی وی کے کیسز اور اُن پر اُٹھائے جانے والے اخراجات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر پی ٹی وی میں تقرریاں و پروموشن میرٹ پر کی جاتیں تو لوگ عدالتوں میں نہ جاتے جتنا پیسہ ان کیسز میں خرچ کیا جارہاہے اُس سے بہتر تھا کہ ملازمین کی فلاح وبہبو د پر خرچ کیا جاتا ۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اہمیت کے حامل چند کیسز کو دونوں فریقین کے ساتھ مل کر دیکھا جائے گا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی نے کہا کہ سپورٹس چینل کے کاپی رائٹس ، کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے جدید سہولیات ،بہتر پروگرامنگ و دیگر معاملات کی ادائیگی کیلئے ہمیں دو ارب روپے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم قرضہ لے رہے ہیں بی او ڈی نے قرضہ منظور کر کے وزارت خزانہ کو منظوری کیلئے بھیجا ہوا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی وی کو قرضہ حاصل کرنے کیلئے کراچی اسٹیشن کی بڑی عمارت کو گروی رکھا گیا ہے اور ڈیفالٹ ہوا تو عمارت کی نیلامی کا اشتہار سامنے آ جائے گا ۔ ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا کہ یہ ادارہ خسارے میں جا رہاہے پہلے بھی اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا جس پر رکن کمیٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ تحریری طور پر ان سے یہ بیان طلب کیا جائے اور سابقہ انتظامیہ سے اس بارے پوچھا جائے ۔ قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی میں کیمرے چوری ہونے کے واقعے کی آزادانہ انکوائری کرانے کی بھی ہدایت کر دی ۔پی بی سی میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل عمران گردیزی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نیوز اور کرنٹ افیئرز کے چند لوگوں کا تبادلہ کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حالات حاضرہ کے چینل کو نیوز کے لوگ بہتر چلا سکتے تھے اس لئے حالات حاضرہ کے لوگوں کا متعلقہ شعبوں میں تبادلہ کیا گیا اور یہ بورڈ کے فیصلے کے بعد ہوا تھا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جہاں پوسٹ کریں اُن کی اہلیت کے مطابق کام بھی اُن سے لیں ۔ پی بی سی میں ہونے والی مالی بے قاعدگیوں کے حوالے سے ڈی جی نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے نے کرپشن کرنے والے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہوا ہے اس وقت 14 کیسز چل رہے ہیں جن کی تفصیل کمیٹی کو بتادی گئی ہے ۔چیئر مین پیمرا پرویز راٹھور نے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ مرتب کر کے ہم نے کاپی وزارت اطلاعات نشریات کو بھیج دی ہے اب وزارت کا کام ہے اُس کو منظور کرا کے اُس پر عمل در آمد کرائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پیمرا رولز کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ تمام متعلقہ حلقوں کی مشاورت سے مرتب کئے گئے تھے اور کمیٹی نے اُن کو منظور کر کے اُن پر عمل درآمد کرانے کی سفارش بھی کی تھی مگر ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا ۔ رکن کمیٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ ایشو پرانا ہے ستمبر 2013 میں کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ پیمرا ضابطہ اخلاق کو منظور کر کے عمل درآ مد کرایا جائے۔ قائمہ کمیٹی کو پیمرا کی کارکردگی بارے بھی چیئرمین پیمرا نے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی ڈی ٹی ایچ کا اجراء کر دیا جائے گا جس سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہو گی اور چار ارب کی آمدن بھی حاصل ہو گی ہم ہر تین ماہ بعد ایک نیوز لیٹر بھی جاری کرتے ہیں جس میں ادارے کی کارکردگی درج ہوتی ہے اور ڈیجیٹلائیشن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں سیٹلایٹ ٹی وی میں سات چینلز کیلئے بولی کر رہے ہیں اس سے بھی ایک ارب روپے کی آمدن حاصل ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران 45 سو پبلک پیغامات چلائے ہیں ۔چیئرمین کمیٹی نے بہتر میکنزم اختیار کرنے کی سفارش کر دی ۔کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی منظور ی میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور سفارش کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کو جلد از جلد منظور کر کے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ بے شمار مسائل ختم ہو سکیں کیونکہ اس سلسلے میں سینیٹ کی اس قائمہ کمیٹی نے ڈیڑھ سال سے اس کی منظوری کی سفارش کر کے اس کے نفاذ کا جلد سے جلد عملی جامہ پہنانے کی سفارش کی تھی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیلئے ضروری ہے کہ حکومت کوڈ آف کنڈکٹ کو منظور کرے ۔قائمہ کمیٹی نے معلومات تک رسائی کے بل کی ابھی تک منظوری نہ ہونے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ قائمہ کمیٹی نے متعدد بار اس بل کی منظوری اور نفاذ جلد سے جلد کرانے کی سفارش کی تھی اس سے حکومت کی عدم دلچسپی کا تاثر سامنے آتا ہے انہوں نے حکومت اور وزارت سے اس بل کو جلد سے جلد منظور کرنے کی سفارش کر دی ۔ قائمہ کمیٹی نے ریٹنگ سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے اپنا میکنزم اختیار کرنے کی ہدایت کر دی تاکہ پرائیوٹ ٹی وی چینلز کو بریکنگ نیوز کے مسئلے سے باہر نکالا جا سکے ۔قائمہ کمیٹی نے آزادی رائے کے اظہار کیلئے کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات کو بند نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی اور سفارش کی کہ اس سلسلے میں کیبل اپریٹرز کو سختی سے پابند کیا جائے کہ کسی بھی پرائیویٹ چینل کی نشریات کو نہ روکا جائے ۔قائمہ کمیٹی نے ادیبوں ، شاعروں اور دانشوروں کی ایک فہرست مرتب کر کے اُن کے دن کو یادگار بنانے کی بھی ہدایت کر دی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 25 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
معین خان نے کسینو جانے پر معافی مانگ لی، چیئرمین پی سی بی کا معین خان کو پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ، معین خان کے معاملے پرنوید اکرم چیمہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل ، وقار یونس اور مصباح الحق ... مزید
-
بنگالی شائقین رمیز راجہ سے ناراض ہوگئے ، پتلے نذر آتش کئے گئے ،افغانستان کی غیرضروری حمایت کرتے ہوئے رمیزراجہ نے ان کی ٹیم ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی تضحیک کا نشانہ بنایا اور وہ تبصرے کے دوران بنگلہ ... مزید
-
قومی کرکٹ کی ناقص کارکردگی ،عوام کے بعد اب سینیٹرز بھی قومی کرکٹ ٹیم پر چڑھ دوڑے،قومی کرکٹ ٹیم کافوجی عدالت میں ٹرائل کیا جائے،قائمہ کمیٹی کامطالبہ،سارے جواری کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں اکٹھے ہو گئے ... مزید
-
پی سی بی نے عمران نذیر کو انتخاب عالم پر جھوٹا الزام لگائے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
-
وزیراعظم نے خیبرپختونخواہ سے لیگی اراکین صوبائی اسمبلی کو آج وزیراعظم ہاوٴس میں طلب کرلیا ،سینٹ انتخابات کے حوالے سے ان کے تحفظات دورکئے جائیں گے
-
قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں انیس ہزار 789 کامیاب آپریشنز کئے، انیس ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا،رپورٹ
-
وفاقی محتسب ، خاتون افسرکوہراساں کرنے پرچیئرمین اورسیکرٹری سائنس فاوٴنڈیشن کوایک ایک لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا
-
وقار یونس کے پی آئی اے میں تعینات پائلٹ بھائی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا
-
سینیٹ قائمہ اطلاعات و نشریات کمیٹی کا معلومات تک رسائی بل اور پیمراضابطہ اخلاق کے حکومت سے منظو ر نہ ہونے پر سخت تشویش و برہمی کا اظہار،فوری منظوری کی سفارش،اس سے حکومت کی عدم دلچسپی کا تاثر سامنے ... مزید
-
اسلام آباد،غیر ملکی صحافی کی پراسرار موت ‘ پمزمیں پوسٹمارٹم کے بعد تین رکنی کمیٹی میں پھوٹ پڑ گئی، 2 ڈاکٹرز نے موت کو قتل قرار دیدیا، پولیس چکرا کر رہ گئی‘ تفتیش کہاں لے جائیں‘ پولیس افسران نے سر ... مزید
-
خیبرپختونخواہ کے سرکاری افسران کے پاسپورٹ میں شناخت چھپا کر غیر ملکی دو رے، تحقیقات شروع کر دی گئیں ،خیبرپختونخواہ کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے بازی لے گیا ، 147 اعلیٰ افسران نے ... مزید
-
چمن میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 7افراد زخمی ، 4گاڑیوں ، نزدیکیِ دکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا
-
اوگرا کا 13مزید آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لائسنس دینے کا عمل تیزکرنیکا فیصلہ
-
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال پولی کلینک میں خون چور مافیا کا انکشاف،چوری شدہ خون کے بیگ ہسپتال میں موجود ایمرجنسیی ،سرجیکل وارڈ ،میڈیکل وارڈ ،ڈائیلائسس سینٹر ودیگر پرائیویٹ ہسپتالوں کو فروخت ... مزید
-
مٹھی میں غذائی قلت سے بیمار 2 بچے جاں بحق ہوگئے،رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد23 ہوگئی
-
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ اپنے عہدے سے مستعفی، سینئر وکیل نوید رسول مرزا ایڈووکیٹ کو نیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیے جانے کا قوی امکان،کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں، ذاتی مصروفیت کی وجہ سے عہدے ... مزید
-
اب ہندو انتہا پسند رہنما موہن بھگوت نے ہٹ دھرمی کی حد ہی کر دی،مدر ٹریسا کی خدمت کا مقصد لوگوں کو عیسائی بنانا تھا: موہن بھگوت
-
یمنی صدر منصور ہادی نے استعفیٰ واپس لے لیا،جنوبی شہر عدن میں حکومت سنبھالنے کے بعد کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
-
مصر،سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ بدعنوانی کے مقدمے میں بری
-
عراق، دو دھماکوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ،43زخمی
-
چیک جمہوریہ کے ایک کیفے میں فائرنگ، کم از کم آٹھ افراد ہلاک
-
نائجیریا ، بم دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
-
ایران جوہری توانائی کی تنظیم کے ساتھ تعاون تیز کر دے گا، عباس عراقچی
-
برطانوی لڑکیوں کی آمد کی اطلاع دیر سے دی گئی: ترکی،تینوں طالبات سکول میں بنیاد پرست نظریات کی جانب مائل ہوئیں، پرنسپل
-
ماتحت خاتون اہلکار کو جنسی ہراساں کرنے کے ملزم میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سائنس پینل کے بھارتی سربراہ مستعفی
-
سپین‘ پولیس کی کارروائی‘ داعش کے 4 جنگجو گرفتار،شام میں داعش نے 90 عیسائیوں کو یرغمال بنالیا
-
کینیڈا،کھٹمل مار کیمیکل کے چھڑکاؤ سے پانچ بچے ہلاک
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال‘ آپر یشن ضرب عضب‘ قومی ا یکشن پلان اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال، جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم کو آپریشن ... مزید
-
صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2015ء پر دستخط کردیئے
-
پہلی بار عالمی برادری اور پاکستان کے موقف میں یکسانیت نظر آئی ہے،چوہدری نثار ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 99فیصد مسلمان مارے گئے اسلام اور دہشتگردی دو متضاد چیزیں ہیں انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف ... مزید
-
”کپتان کے دل میں نرمی ،ن لیگ کی تعریف کر دی “،حکومت کا سینیٹ الیکشن کیلئے شو آف ہینڈ کا فیصلہ خوش آئندہے ،تعریف کرتا ہوں،عمران خان،دبئی میں” انویسمنٹ کانفرنس“ بلائی ہے،سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخواہ ... مزید
-
پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،خواجہ آصف،بھارت کو اس کی زبان میں سمجھا سکتے ہیں اور عالمی فورم پر اپنا دعوی ثابت کر سکتے ہیں،بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان ... مزید
-
وفاق اور خیبر پختونخواہ کا مل کر چلنے اور صوبے کے تمام مسائل کے حل کرنے پر اتفاق،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات ،صوبے میں لوڈشیڈنگ،گیس،ایف بی آر اور دیگر مسائل اور اپنے تحفظات ... مزید
-
نبیل گبول نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،ایم کیو ایم چھوڑنے کا بھی اعلان ،آئندہ کونسی سی پارٹی جوائن کروں گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا،سیاست کو خیر باد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ،آئندہ کی حکمت ... مزید
-
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام اور اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ، لارجر بینچ کے قیام کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردیاگیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی، اسلام ... مزید
-
قومی اسمبلی کی پٹرولیم کمیٹی نے گیس پر سیس کے نفاذ کے بل کی منظوری دیدی، گھریلو صارفین اور کمرشل میں تندور پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،کمیٹی کو حکام کی یقین دہانی،ملکی پائپ لائنز کے لئے 300 ارب جبکہ ... مزید
-
چیئرمین سینٹ کا شام اور پاکستان کے درمیان معاشی و صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور،پاکستان شام کے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین معاشی منڈی ہے ،دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت کوفروغ دینے سے اسلامی ... مزید
-
حکومت کا سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ، آصف زرداری، دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت مربوط انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھے ، بیان
-
سعودی عرب،11/9 حملے اور اسامہ کو پاکستان میں پناہ دینے پر کم از کم 13 افراد کو قید کی سزائیں
-
پاک ترک بحری مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئیں،ترجمان پاک بحریہ
-
پاکستان نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایل او سی سیز فائر کی685 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں‘ منوہر پاریکر
-
عزیربلوچ کومتحدہ عرب امارات کی عدالت میں پیش کردیاگیا ، پاکستانی حکام نے مطلوبہ دستاویزات یواے ای حکام کوپیش کردیں،عزیربلوچ کو ایک سے2دن میں پاکستان کے حوالے کئے جانے کا امکان
-
طالبان کے ساتھ بالواسطہ یابلاواسطہ مذاکرات نہیں ہورہے، امریکا، افغان قیادت کی مصالحتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،افغانستان میں مذاکرات سے متعلق پاکستان سے بھی رابطے میں ہیں،ترجمان محکمہ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.