چمن میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 7افراد زخمی ، 4گاڑیوں ، نزدیکیِ دکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا

بدھ 25 فروری 2015 08:50

کوئٹہ/چمن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7افراد زخمی ہوگئے جبکہ 4گاڑیوں ، نزدیکیِ دکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر واقعہ حاجی ندا مارکیٹ کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک شخص شمس اللہ جاں بحق جبکہ ، محمد ولی، عبدالصمد،حاجی عبداللہ،حاجی پہلوان،نصراللہ اور دو نامعلوم افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے4گاڑیوں، متعدد دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں نقصان پہنچا دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورمقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیر ے میں لیکر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے آئی ای ڈی بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا دھماکے میں 5کلو وزنی مواد استعمال کیا گیا زخمیوں میں سے 2زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا یاد رہے کہ دو روز قبل بھی چمن کے علاقے تاج روڈپر بم دھماکا ہوا تھا جس میں بچے سمیت 8افراد زخمی ہوئے تھے چمن انتظامیہ نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :