مٹھی میں غذائی قلت سے بیمار 2 بچے جاں بحق ہوگئے،رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد23 ہوگئی

بدھ 25 فروری 2015 08:54

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)مٹھی میں غدائی قلت سے بیمار 2 بچے جاں بحق ہوگئے ۔رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مٹھی کے سول ہسپتال میں زیر علاج غدائی قلت کا شکار سے بیمار 2 معصوم بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 3 سال بچی اور12 سالہ لڑکا شامل ہیں ۔رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد23 ہوگئی ہے ۔مٹھی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق غذائی قلت سے بیما ر ہونے والے بچے ابھی بھی کثیر تعداد میں اب بھی زیر علاج ہیں اور چند بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :