بنگالی شائقین رمیز راجہ سے ناراض ہوگئے ، پتلے نذر آتش کئے گئے ،افغانستان کی غیرضروری حمایت کرتے ہوئے رمیزراجہ نے ان کی ٹیم ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی تضحیک کا نشانہ بنایا اور وہ تبصرے کے دوران بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی عرفیت کو بھی کھل کر مذاق کا نشانہ بناتے رہے، بنگالی شائقین

بدھ 25 فروری 2015 08:36

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) بنگلہ دیشی شائقین سابق پاکستانیکرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے والے رمیزراجہ سے ناراض ہوگئے ہیں جنہوں نے افغانستان کیخلاف میچ میں سابق پاکستانی کپتان کے منفی تبصروں کے بعد ڈھاکا میں ان کی تصاویر اور پتلے بھی نذر آتش کرنے سے گریز نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی شائقین کواس بات پر اعتراض ہے کہ افغانستان کی غیرضروری حمایت کرتے ہوئے رمیزراجہ نے ان کی ٹیم ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی تضحیک کا نشانہ بنایا اور وہ تبصرے کے دوران بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی عرفیت کو بھی کھل کر مذاق کا نشانہ بناتے رہے جبکہ انہوں نے ملکی ٹریفک نظام کو بھی نہیں بخشا۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان پول اے کے میچ میں رمیز راجہ میچ کے آغاز سے ہی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کی کرکٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔بنگلہ دیشی شائقین کے مطابق رمیز راجہ نے ان کے ملک کے کھلاڑیوں کے نام بھی بگاڑے اور ساتھ ساتھ ملک میں کھیل کی ترقی کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے کردار پر بھی انگلیاں اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :