کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں، عمران خان ،خیبر پختونخواہ میں امریکہ اور افغانستان کی وجہ سے حالات خراب ہیں،امریکہ کے جانے کے بعد پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے،سرمایہ کار خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری کریں ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، چیئرمین تحریک انصاف کی دبئی میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 09:22

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں ،صوبے میں کرپشن پر قابو پالیں گے،امریکہ کی وجہ سے صوبے میں حالات خراب ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دی جائیں گی ،خیبر پختونخواہ میں دیگر صوبوں کی نسبت پولیس بہت بہتر ہے ،انہوں نے کہا کہ جس شخص پر کرپشن کا داغ ہوا اس کو تحریک انصاف میں نہیں آنے دیں گے،عمران خان نے کہا کہ صوبے میں حالات امریکہ اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں،خطے سے امریکہ کے جانے کے بعد پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختونخواہ میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،صوبے میں انوسمنٹ کا یہی بہتر وقت ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیتنے اور ہارنے کی پالیسی مختلف ہوتی ہے ،دفاعی کھیل کھیل کر کوئی ٹیم جیت نہیں سکتی ،اوپر کے چار بلے باز ہی ٹیم کو جتوا سکتے ہیں