ایم کیوایم میں شمولیت جلدبازی تھی ،پیپلزپارٹی یاتحریک انصاف فیصلہ عوام کریں گے ،نبیل گبول،میری سیاست اب شروع ہوئی مجھے بڑے عہدے کی پیشکش ہے ،لیکن لیاری کے عوام جوفیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا،شاہ محمودقریشی اچھے دوستی پی پی کے کارکنوں سے رابطے ہیں ،سابق رکن اسمبلی کاانٹرویو

جمعرات 26 فروری 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)ایم کیوایم سے مستعفی ہونے والے رکن نبیل گبول نے کہاہے کہ ایم کیوایم سے کوئی اختلاف نہیں ،میری سیاست ابھی شروع ہوئی ہے ،ایم کیوایم میں شمولیت جلدبازی میں کی اب جلدبازی نہیں کروں گا،سوچ سمجھ کرفیصلہ کروں گا،تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی سے رابطے ہیں ایم کیوایم سے تعلقات رہیں گے ،میرے حلقے کے عوام فیصلہ کریں گے کہ کس پارٹی میں جاوٴں ،مجھے بڑے عہدے کی پیشکش بھی ہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں نبیل گبول نے کہاکہ جب ایم کیوایم میں شامل ہواتویہ پذیرائی ملی الطاف حسین نے عزت دی میں فرنٹ پرکھیلنے کی توقع کررہاتھالیکن الطاف حسین خودلندن میں بیٹھے ہیں اوریہاں پرموجودلوگ شایدخوش نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ میں سیاسی خاندان سے تعلق رکھتاہوں ایم کیوایم آرگنائزرپارٹی ہے میں وقت نہیں دے سکتاتھا،9زیروروزانہ نہیں جاسکتاتھاایم کیوایم مین شامل ہونے کافیصلہ جلدبازی میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے چندفیصلے غلط کئے میں نے اسمبلی کی رکنیت سے خودفیصلہ دیا،پارٹی کی رکنیت سے 15دن قبل استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشیدپاکستان کے مشہورٹاک شولیڈرہیں ،میراان سے دوستانہ رابطہ ہے لکن ان دنوں میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ 1986ء سے پاکستان پیپلزپارٹی میں تھاجہاں فرنٹ پرکھیلناتھامحترمہ کی شہادت کے بعدمجھے وہ پارٹی نہیں دکھائی دی ،2010ء میں زرداری نے میری بات نہیں مانی اوراپنے دوست ذوالفقارمرزاکی بات سنی میں نے 2010ء میں جوکہاتھاوہ ساری باتیں آج سامنے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزاکاپارٹی سے نکلناعزیربلوچ کاپکڑے جانااورمیراایم کیوایم چھوڑنااتفاق ہے ،لیاری آج جرائم پیشہ افرادسے پاک ہورہی ہے ،پیپلزپارٹی کے ورکرمجھ سے رابطے میں ہیں ،ابھی فیصلہ نہیں کیاکہ کس پارٹی میں جاوٴں گا،اس وقت فوکس اپناحلقہ انتخاب ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیاری میں روزلوگ مررہے ہیں ،پی پی پی کاکوئی وزیرآج لیاری نہیں جاتا،پی پی جن کولاڈلے کہتی تھی آج وہ یتیم ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹی کوچھوڑنااوربے وفائی کرنا2الگ چیزیں ہیں ۔میں نے پارٹی چھوڑدی ہے اوروہ لوگ مجھ سے خوش نہیں تھے ،آج وہ خوش ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ گٹروں کی صفائی کرناایم این ایزکاکام نہیں ان کاکام قانون سازی کرناہے ،وقت آنے پربتاوٴں گاکہ کس پارٹی میں جاوٴں گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی باتیں اچھی لگتی ہیں ان کے مطالبات سے متفق ہوں ،خداانہیں کامیابی دے ۔

انہوں نے کہاکہ لیاری کے لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کوچاہتے ہیں میں لیاری میں گبول چوک میں جلسہ کروں گا،اورعوام سے پوچھوں گاکہ کون سے پارٹی میں جاوٴں ،تیسراکوئی آپشن نہیں ،تیسراآپریشن تیارپڑاہے جس میں بڑاعہدہ بھی مل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ لیاری کے لوگ مجھ چاہتے ہیں ایم کیوایم میں ہوتے ہوئے لیاری نہیں جاسکتاتھامیں ایم کیوایم میں قیدتھااوراب آزادہوگیاہوں کیونکہ ایم کیوایم میں کہیں جانے سے قبل اجازت لیناپڑتی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ بھتہ مانگنے والے کوپھانسی پرلٹکاناچاہئے سینٹ انتخابات کے بعدسندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے ،سندھ میں اس وقت جوکرپشن ہے آج بھی وہ تاریخ میں نہیں دیکھی گئی ،آصف علی زرداری نے ایکشن لیاہے وہ صحیح راستے پرجارہے ہیں اورسندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی