(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے بیرون ملک پارٹی اراکین کو فوری وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کر دی،آصف زرداری کا پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے رابطے ،ملک میں رہنے کی ہدایت،مسلم لیگ (ن) نے پارٹی اراکین کی تعداد جانچ پڑتال کیلئے 27 اور4 مارچ کو پارلیمانی اجلاس بلا لیا

جمعرات 26 فروری 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بیرون ملک دور ے پر گئے ہوئے پارٹی اراکین کو فوری طو ر پر واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے سینیٹ الیکشن میں اراکین کی حاضری مکمل کرنے کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے پارٹی اراکین کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ الیکشن ہونے تک ملک میں رہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)نے اراکین اسمبلی کی تعداد مکمل کرنے کے لئے27 فروری کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلا لیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ4 مارچ کو پھر پارٹی اراکین کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں اراکین کو سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کا طریقہ کار اور دیگر اہم نکات سے آگاہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :