پٹرولیم مصنوعات پر 27 فیصد جی ایس ٹی ،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

جمعہ 27 فروری 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات پر 27 فیصد جی ایس ٹی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 27 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے لہذا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے اوگرا نے سفارش کی ہے کہ ہائی اوکٹین پٹرول کی قیمت پر 12 روپے 62 پیسے تک اصافہ کیا جائے جبکہ تیل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اور لائٹ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے تک اصافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :