پاکستان کی افغانستان کو قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد کی پیشکش،وزیراعظم کا افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا بھی اظہار

جمعہ 27 فروری 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)وزیراعظم نے افغانستان کے قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کے لئے افغانستان کے سفیرجانان موسیٰ زئی کو یہ پیشکش کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا