استنبول،مبینہ خودکش حملہ آور امریکی قونصل خانے کے قریب سے گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 09:17

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء)ترک پولیس نے مبینہ خودکش حملہ آور کو امریکی قونصل خانے کے قریب سے گرفتار کرلیا،خبررساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ آور اپنے آپ کو امریکی قونصل خانے کے سامنے اڑانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ابتدائی معلومات سے واضح ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ذہنی توازن درست نہیں ہے،واضح رہے کہ امریکی قونصل خانہ بہترین حفاظتی حصار رکھتا ہے اور ترک پولیس کی نفری بھی یہاں موجود رہتی ہے

متعلقہ عنوان :