پاکستان میں اینگرو کمپنی کی پہلا ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی تیاریاں شروع،تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ہفتہ 28 فروری 2015 08:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) پاکستان میں اینگرو کمپنی نے پہلا ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے،یہ قرضہ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

اینگرو کمپنی پاکستان کا پہلا ایل این جی ٹرمینل پورٹ قاسم کراچی میں لگائے گی جو سالانہ30 لاکھ ٹن مائع گیس کو پراسس کر کے گیس میں تبدیل کر سکے گا۔یہ گیس سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کو فراہم کی جائے گی،اس ٹرمینل کے قیام سے حکومت کو درآمدی بل کی مد میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی جبکہ پاکستان کو بجلی کی پیداوار کیلئے مہنگے فرنس آئل پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :