ای سی سی نے22999 ٹن چینی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی، پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی

اتوار 1 مارچ 2015 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس دستیاب بائیس ہزار نو سو ننانوے ٹن چینی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کی جو ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں بجلی کے شعبے میں شراکتی بنیادوں پر سرمایہ لگانے کی صورت میں حکومتی ضمانت دینے کی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :