پٹرولیم قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری،یکم مارچ سے موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی،اوگرا

اتوار 1 مارچ 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ، یکم مارچ سے موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ اوگرانے پٹرول کی قیمت میں5روپے59پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 32پیسے جبکہ اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے49 پیسے کم کرنیکی سفارش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :