آپریشن ”راہ نجات“کے متاثرین کی گھروں کو واپسی16 مارچ سے شروع ہو گی،پولیٹیکل ایجنٹ،پہلے مرحلے میں 8 ہزار خاندانوں کو واپس بھیجا جائیگا ، 8 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن ،پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں کی جائے گی ، رجسٹریشن کا عمل 8 سے 11 مارچ تک جاری رہے گا

اتوار 1 مارچ 2015 09:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)جنوبی وزیرستان میں ”راہ نجات“ آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے متاثرین کو اپنے گھروں کو واپسی 16 مارچ سے شروع ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پولیٹیکل ایجنٹ نواب صافی نے کہا کہ راہ نجات آپریشن میں بے گھر ہونے والے متاثرین کو 16مارچ کو شروع ہو جائے گی ،پہلے مرحلے میں 8 ہزار خاندانوں کو واپس بھیجا جائیگا جبکہ متاثرین کی واپسی سے قبل 8 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں کی جائے گی ، یہ رجسٹریشن 8 مارچ سے 11 مارچ تک مکمل کی جائے گی ،آئی ڈی پیز کو واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ فی خاندان 25 ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے ۔