نیپال ، ہزاروں افراد کا نئے مجوزہ ملکی آئین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 1 مارچ 2015 09:16

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد نے نئے مجوزہ ملکی آئین کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے حامی ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئینی مسودہ قومی سطح پر مشاورت کے بعد منظور کیا جانا چاہیے۔ سکیورٹی فورسز نے ان مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے اور لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران تصادم کے نتیجے میں چھ لوگ زخمی بھی ہو گئے۔ اندازوں کے مطابق تیس ہزار افراد نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔